Qasim mehmood

Add To collaction

23-May-2022-تحریری مقابلہ محبت اور نفرت

عنوان 

(محبت اور نفرت) 


ویسے تو محبت ایک فطرت کا نام، اور فطرت خدا کی بنائی ہوئی ایک شے؛؛؛
نفرت کو اپنے رب سے جوڑوں کیسے؟ 
 مجھے آج تک ایسا کوئی مسئلہ ہی نہیں درپیش آیا کہ میں کہوں کہ نہیں میرے خدا مجھ سے نفرت کرتے ہیں،، اس لیے نفرت کو اللہ تعالیٰ سے منسوب کرتے ہوئے میرے ہاتھ کانپتے ہیں.
بالخصوص 
میں مرد اور عورت کی دل آشنائی کا ذکر کرنا ہی نہیں چاہتا کیونکہ وہ ایک لذت ، حوس پرستی کا دوسرا بڑا کام ہے
باقی رہی محبت تو وہ میرے پاس ہے میرے اللہ تعالیٰ کی محبت
ہاں
محبت اللہ کی کیوں ضروری ہے اس لیے کہ
گناہ کر بیٹھے کوئی بات نہیں،،وہ گناہ اٹھائیں اور اپنے رب کے حضور لے جائیں،،،،،اور اپنے اللہ کو وضاحت نہ دیں کوئی Explanation کوئی justification کچھ بھی نہیں،،،، بس سارے گناہ سامنے رکھیں ،ایک خالص آنسو ،ایک سجدہ اور بس احتجاج کریں کہ اللہ پاک غلطی ہو گئی ،،، بھول میں گناہ کر بیٹھا، سب جانتے بوجھتے یہ سب کر بیٹھا اب معافی مانگ رہا ہوں تو بس معاف کر دے،،،میں تو انسان ہوں کیا پتا دوبارہ اور بار بار پھر یہی گناہ کر لوں مگر ان کا بوجھ زیادہ دیر تک اٹھا نہیں سکوں گا ،، آنا تو تیرے در پر ہی ہے،،، مانگوں گا تو تجھ سے ہی ، بھلائی کی توفیق تو تیرے ہی در سے ملتی ہے،،،،یہ سب گناہ مجھ سے سرزد ہو گئے اب ان کو تو معاف کر دے،،،، میں توبہ کرنے آیا ہوں تو بخش دے،،،مجھے معاف کردے کہ میرا تو تو ہی آسرا ہے،، میرا تو توہی مالک رحیم و کریم اللہ ہے،،،توبہ بھی کوئی چیز ہے تیری رحمت کے سامنے،،،،میری غلطیوں اور گناہوں کو بخش دے،،اپنی رحمت سے نواز مجھے،، رحم کر دے 
میرے مالک اللہ !


نفرت؛؛ ؛ مُجھے آج تک کسی سے نفرت نہیں ہوئی، سوائے ایک ابلیس کے، کیونکہ اس کا کام مجھے میری محبت سے دور کرنا ہے 
اس کے علاوہ مجھے ذیادہ پتا نہیں کیا ہوتی ہے نفرت

اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں ایک شاعر نے بڑے احسن انداز میں کہا کہ
میری کتاب زیست پر
لکھی ہیں جو بھی تحریریں 
وہ ہاتھ کی لکیریں ہیں 
جسے بھی دیکھئے اسے
یہی ہے ایک جستجو
کہ جان لیں لکھا ہے کیا؟
میں کیوں کروں یہ جستجو
یقین ہے یہی میرا
کہ بہترین رائٹر ہے رب میرا
اور اس نے جو بھی ہے لکھا
وہ خوب ہی ہے فیصلہ
اگر یہی ہے فیصلہ
تو میری آنکھ نم نہی
یہاں کوئی کمی بھی ہے
تو تشنگی کا غم نہیں 
کہ اس جہاں کے بعد بھی ہے اک جہاں 
اور اس حسیں جہاں میں 
خدا کے پاس جو بھی ہے مرے لئے
ہیں بے شمار نعمتیں 
وہ بے شمار نعمتیں خدا گواہ ہے کم نہیں

میری دعا ہے کہ آپ کی اور میری محبت خدا کے ساتھ ہی ہو یہ دنیاوی چاہتیں صرف گرانے کا ہنر جانتی ہیں

"" '.    بقلم؛؛؛؛ 
(قاسِم مَحمُود)

   15
12 Comments

Shnaya

28-May-2022 02:40 PM

👌

Reply

Reyaan

28-May-2022 10:00 AM

👌👏

Reply

Rahman

25-May-2022 11:04 PM

Nyc

Reply